ایرانی مسلح افواج کے سربراہ
-
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا اسماعیل ہنیہ کے نام پیغام؛
صیہونی رجیم کے دہشت گردانہ اقدامات اس کی شکست اور مایوسی کی علامت ہیں، جنرل باقری
جنرل باقری نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ صیہونیوں کے دہشت گردانہ اقدامات ان کی مایوسی اور فلسطینی مجاہدین کو شکست دینے میں ناکامی کی علامت ہیں۔
-
خداوند متعال کا وعدہ ہے کہ جبر اور استبداد کبھی بھی دوام نہیں پائیں گے، جنرل باقری
میجر جنرل باقری شہدائے 7 تیر (28 جون 1981 کے شہداء) کی برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خداوند متعال کا وعدہ ہے کہ جبر اور استبداد کبھی بھی دوام نہیں پائیں گے، اس لیے تاریخی تبدیلی کا یہ عمل ہمیشہ باطل پر حق کی فتح کی نوید بن کر مستضعف اقوام کی ڈھارس بنے گا۔
-
نئے عالمی بدلتے نظام کے پیشِ نظر انقلابِ اسلامی کے دشمن تنزلی کی جانب گامزن ہیں، جنرل باقری
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مغربی ایشیاء میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، کہا کہ نئے عالمی بدلتے نظام کے پیشِ نظر انقلابِ اسلامی کے دشمن تنزلی اور زوال کی جانب رواں دواں ہیں۔
-
ایرانی مسلح افواج کے کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کی دوپہر کو مسلح افواج کے کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں سے ملاقات میں مسلح فورسز کے کمانڈروں اور سینیئر عہدیداروں کی جانب سے دشمن کے طویل المیعاد منصوبوں اور چالوں پر توجہ مرکوز رکھے جانے کو بہت اہم قرار دیا۔
-
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا نوروز کی مناسبت سے پیغام:
دشمنوں کی ہر سازش کو خاک میں ملا دیں گے
میجر جنرل باقری نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں اور جہاد کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گی۔
-
اسلامی انقلاب کے چوالیسویں عشرہ فجر کے موقع پر؛
حرم امام خمینی ﴿رہ﴾ میں ایرانی مسلح افواج کے کمانڈروں کی تجدید عہد
آج صبح ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدیداروں نے بانی انقلاب اسلامی کے حرم مقدس پر حاضری دے کر امام خمینی (رہ) کے نظریات سے اپنے عہد کی تجدید کی۔
-
ایرانی مسلح افواج کی مشترکہ ذوالفقار 1401 فوجی مشقیں "یا زہرا(س) کوڈ" کے ساتھ شروع
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے چاروں شعبوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی سالانہ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کچھ ہی دیر پہلے ملک کے جنوب اور جنوب مشرق میں "یا زہرا (س)کوڈ کے ساتھ شروع ہوگئیں ہیں"۔
-
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا پاکستان کے آرمی چیف کو ٹیلی فون؛
دفاعی تعاون میں تیزی لانے اور پاک ایران سرحد کو دوستی اور بھائی چارے کی سرحد میں تبدیل کرنے کا عزم
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے منگل کے روز پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فون پر بات چیت کی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔
-
پاکستان کی سلامتی کو ہم ایران کی سلامتی تصور کرتے ہیں، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ
ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کا کہنا تھا کہ تقریبا ڈیڑھ سال ہوچکا ہے کہ اسلحے کے حوالے سے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں اٹھ چکی ہیں اور اس سلسلے میں ہمیں کسی محدودیت کا سامنا نہیں ہے۔