مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے نئے سال کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں اور جہاد کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گی اور دشمنوں کی طرف سے کی جانے والی ہر حرکت اور سازش پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی سازشوں کو خاک میں ملا دیں گی۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے پیغام کا مکمل متن کچھ یوں ہے:
یا مقلّب القلوب و الابصار. یا مدبّر الّیل و النّهار. یا محوّل الحول و الاحوال. حوّل حالنا الی احسن الحال.
ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے تمام عزیز ہم وطنوں اور خاص طور پر مسلح افواج میں اپنے ساتھیوں کو نئے سال کی آمد، موسم بہار اور قرآن کریم کی بہار کے ساتھ رمضان اور الہی ضیافت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
1401 کا شمسی سال تمام تر اتار چڑھاؤ، تلخیوں اور خوشیوں کے ساتھ تاریخ کی نذر ہوا اور اسلامی جمہوریہ کے تجربات میں ایک قیمتی تجربہ کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال ایک ایسا سال تھا جہاں استکباری نظام نے اپنی پوری طاقت سے ہر چیز کو ایک جنگی جدوجہد کے انتہائی پیچیدہ طریقوں کی شکل میں یکجا کر کے ایرانیوں کے مذہبی، قومی اور انقلابی نظریات اور اقدار کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں اتارا، لیکن رہبرِ انقلاب اسلامی کی تعبیر، جس چیز نے اس جنگ کو کامیاب ہونے سے روکا، وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ذہین اور بابصیرت قوم کو سمجھنے میں دشمنوں کی غلط فہمیاں تھیں۔
گزشتہ موسم خزاں میں رونما ہونے والے کے واقعات کے پیش نظر، ہمیں کچھ مادی اور روحانی نقصانات سمیت متعدد جوانوں کی قربانی دینا پڑی، لیکن جہاں دشمن اندرونی عناصر سے مدد کیلئے پرعزم تھا وہیں ان واقعات کا ٹرننگ پوائنٹ بن گیا اور لاکھوں کی تعداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم قوم نے جشن انقلابِ اسلامی کی ریلیوں میں شرکت کر کے ان کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام اور اسلامی نظام کو مضبوط کیا۔
گزشتہ سال اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور اور فعال مسلح افواج نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھنے کیلئے بھرپور کوشش کی اور ہمسایہ، دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ قومی مفادات کے دفاع میں دفاعی پالیسی کو وسعت دینے کیلئے قدم اٹھایا اور رواں سال، زیادہ طاقت اور رفتار کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
ہم، افراط زر و مہنگائی پر قابو پانے اور پیداوار میں اضافے" کے سال میں، رہبرِ انقلاب اسلامی اور ایران کی بہادر قوم کے سامنے اعلان کرتے ہیں کہ مسلح افواج اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں اور جہاد کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گی اور دشمنوں کی طرف سے کی جانے والی ہر حرکت اور سازش پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی سازشوں کو خاک میں ملا دیں گی۔
خداوند منان سے ایران کی سربلند قوم کیلئے امن، سلامتی اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ