مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دفتر نے جمعرات کو رمضان المبارک کے پہلے دن کا اعلان کیا ہے۔
منگل کے روز شائع ہونے والے اس بیان میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ "توقع ہے کہ رمضان المبارک کا چاند کل بروز بدھ غیر مسلح دیکھا جائے گا اور بدھ کے دن شعبان المعظم کا مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ کر جمعرات سے سنہ 1444 ہجری کے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔
عراقی سنی وقف بورڈ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگلی جمعرات کو رمضان کے مقدس مہینے کا پہلا دن ہوگا۔ "بغداد الیوم" ویب سائٹ نے تحریر کیا کہ روئت ہلال کمیٹی کے مشاہدات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ آئندہ جمعرات کو سنی اور شیعہ دونوں کیلئے مشترکہ طور پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز ہو گا۔
آپ کا تبصرہ