مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین اور ملائیشیا کے سربراہان مملکت نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ فلسطین کی سرزمین کا ناقابل تفکیک حصہ ہے اور ہم اس کے باشندوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہیں۔
چینی صدر شی جن پنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک غزہ کے رہائشیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہیں اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بیان میں بیجنگ اور کوالالمپور نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی ایک اہم اصول ہے جس پر عمل کیا جانا چاہیے۔ چین اور ملائیشیا ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ