17 اپریل، 2025، 3:12 PM

حماس نے غیر مسلح ہونے کی اسرائیلی تجویز مسترد کر دی

حماس نے غیر مسلح ہونے کی اسرائیلی تجویز مسترد کر دی

فلسطینی تحریک حماس نے مبینہ طور پر غزہ میں چھ ہفتے کی جنگ بندی کے لیے اسرائیلی حکومت کی مزاحمتی گروہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس نے مبینہ طور پر غزہ میں چھ ہفتے کی جنگ بندی کے لیے اسرائیلی حکومت کی مزاحمتی گروہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

 خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے جنگ بندی کو حماس کے غیر مسلح ہونے سے مشروط کر دیا ہے۔

ایک فلسطینی اہلکار نے اسرائیل پر یہ الزام لگایا کہ وہ مذاکرات کو روکنے کے لئے فوجی طاقت استعمال کر رہا ہے، جبکہ اس کی پوری توجہ یرغمالیوں کی بازیابی پر مرکوز ہے۔ 

فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی خان یونس کے علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 23 افراد شہید ہوئے۔

  اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی نے موجودہ صورت حال کو بدترین قرار دیا ہے۔ 

تازہ ترین اندازوں کے مطابق غزہ میں 59 صیہونی یرغمالی ہیں جن میں سے 24 کے زندہ ہونے کا امکان ہے۔ 

کہا جاتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے ہزاروں نئے مجاہدین بھرتی کئے ہیں جب کہ صیہونی رژیم نے محصور غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی مہم تیز کردی ہے۔

News ID 1931936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha