شرائط
-
ایران کی 7 شرائط پر عمل درآمد سے قبل، امریکہ سے مذاکرات خارج از امکان ہیں، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران کی سات شرائط پر عمل درآمد سے پہلے نہ کوئی اقدام کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی مذاکرات ہوں گے۔ تاہم دشمن کی کسی بھی غلطی کی صورت میں ایران فیصلہ کن جواب دینے اور میدانِ جنگ کا جغرافیہ تبدیل کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکہ کو ایران کی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی، عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا مشکل نہیں، امریکہ ایران کی معقول شرائط تسلیم کر لے تو آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔
-
امریکہ کا جواب فریب پر مبنی ہے؛ واشنگٹن سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، رضائی
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کی سات شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے تہران کی شرائط کا جواب فریب پر مبنی تھا۔
-
امریکہ کا ایران کے مطالبات پر جواب اطمینان بخش نہیں تھا، رضائی
ایرانی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ کا ایران کے حقوق اور مطالبات کے حوالے سے جواب اطمینان بخش نہیں تھا۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ ایران کی سات شرائط کا مکمل اور واضح جواب دے اور ان پر عمل بھی کرے۔
-
عاصم منیر کی جنرل رضائی سے ملاقات؛ایران سے افزودہ جوہری مواد کا ایک ذرہ بھی باہر نہیں جائے گا، رضائی
ایرانی اعلیٰ قومی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں کہا کہ افزودہ جوہری مواد کا ایک ذرہ بھی ایران سے باہر نہیں لے جایا جائے گا۔ یہ مواد ایرانی عوام کا عظیم سرمایہ اور قومی دولت ہے، جسے ملک کے اندر استعمال کیا جائے گا۔
-
ایران کی 7 شرائط برقرار؛ امریکہ پر ایران سے زیادہ دباؤ ہے، ترجمان قومی سلامتی کونسل
ایرانی پارلیمان میں قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نے سات روزہ منصوبے میں ایران کی سات شرائط برقرار رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شرائط نظام کے اعلیٰ حکام نے طے کی ہیں اور فیصلہ سازی کی مختلف سطحوں پر ان کی خلاف ورزی یا ان میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
-
طوفان الاقصی نے غاصب صیہونی حکومت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ نے عالمی یومِ طوفان الاقصیٰ کی مناسبت سے کہا کہ طوفان الاقصی نے غاصب صیہونی حکومت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی۔
-
آبنائے ہرمز کھولنا ایران کی شرائط تسلیم کرنے سے مشروط ہے، جنرل صفوی
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کے اعلیٰ مشیر میجر جنرل سید یحییٰ صفوی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو امریکی فوجی دباؤ کے ذریعے نہیں کھولا جا سکتا اور اس کی بحالی ایران کی شرائط تسلیم کیے جانے سے مشروط ہے۔