مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے نئی شرائط حماس کے لیے نہیں بلکہ وائٹ ہاؤس کے لیے تجویز کی ہیں۔
اس سلسلے میں الجزیرہ نیوز چینل نے لکھا ہے کہ عبرانی روزنامہ "اسرائیل ہیوم" نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بعد بھی جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن سے تحریری ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔
اسی دوران، عبرانی میڈیا نے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ثالثوں کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام پہلووں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ