17 اگست، 2024، 8:52 PM

ایران چین کے ساتھ مل کر سیٹلائٹ پروجیکٹ پر کام کررہا ہے، مغربی میڈیا

ایران چین کے ساتھ مل کر سیٹلائٹ پروجیکٹ پر کام کررہا ہے، مغربی میڈیا

مغربی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران چینی سیٹلائٹ کمپنیوں کے ساتھ مل کر خلائی نگرانی پر کام کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران چینی کمیونیکشن کمپنیوں کے ساتھ مل کر سیٹلائٹ نگرانی کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ ایران دو چینی سیٹلائٹ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔

اخبار نے مغربی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران فضا سے نگرانی اور انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کی اپنی صلاحیت کو بڑھانا چاہتا ہے، جس میں ممکنہ طور پر اسرائیل اور مشرق وسطی میں فوجی اہداف کی ہائی ریزولوشن تصاویر شامل ہیں۔

دفاعی مبصرین کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اور چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان حالیہ مہینوں کے دوران متعدد مرتبہ میٹنگز ہوچکی ہیں۔

News ID 1926047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha