18 اگست، 2024، 11:52 AM

حزب اللہ نے اسرائیل کی کمزوری پکڑ لی، عام ڈرونز سے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے لگی، صیہونی میڈیا

حزب اللہ نے اسرائیل کی کمزوری پکڑ لی، عام ڈرونز سے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے لگی، صیہونی میڈیا

عبرانی ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں جاری کشیدگی میں لبنان کی حزب اللہ کی فوجی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگی برتری کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین چینل نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شمالی محاذ پر ڈرونز کا خطرہ شدت اختیار کرگیا ہے اور ایک ہی وقت میں ان درجنوں ڈرونز کی خوف ناک پرواز کے حوالے سے صیہونیوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

عبرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دشمنوں نے ہماری کمزوری پکڑ لی ہے، وہ سستے اور معمولی ڈرونز کے ذریعے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔"

عبرانی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں اور یہ اپنی ہائی ٹیک پاور سے ناقابل یقین حد تک ہماری حساس تنصیبات تک پہنچنے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ڈرونز سے نمٹنے کے لیے فضائی دفاعی نظام کے ناکارہ ہونے کے خدشات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ہمارا دشمن ہمارے خلاف جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے لئے جارحانہ حد تک لچکدار اور ترقی یافتہ ہے۔

عبرانی میڈیا ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ شمالی محاذ خوف ناک حد تک کشیدہ ہے اور ہم سرحدی شہروں میں ہونے والے غیر معمولی نقصان کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

News ID 1926051

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha