5 اگست، 2022، 5:28 PM

جوہری معاہدے کے فریقوں کو ہماری شرائط ماننا ہوں گی، امام جمعہ تہران

جوہری معاہدے کے فریقوں کو ہماری شرائط ماننا ہوں گی، امام جمعہ تہران

حجة الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے آج تہران کی نماز جمعہ سے خطاب میں جوہری مذاکرات کے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ حکومتی اہلکاروں نے ملک کی معیشت کو مذاکرات سے جوڑا ہوا نہیں ہے اور پابندیوں کو بے اثر کرنے کی راہ اپنائی ہوئی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حجة الاسلام و المسلمین حاج علی اکبری نے آج تہران کی نماز جمعہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے نماز کے پہلے خطبے میں جوہری مذاکرات کے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ حکومتی اہلکاروں نے ملک کی معیشت کو مذاکرات سے جوڑا ہوا نہیں ہے اور پابندیوں کو بے اثر کرنے کی راہ اپنائی ہوئی ہے۔ ریاست نے فیصلہ کیا ہے پابندیوں کو بے اثر کرنے کے مسئلے پر قائم رہیں گے اور پوری قوت کے ساتھ اسٹریٹجک اقدام کا قانون نافذ کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے یورنیوم افزودگی کی فعالیت کے حوالے سے تحسین انگیز خبریں سنی ہیں، ہم اللہ تعالیٰ کا شکر اور اس شعبے میں مصروف عمل اپنے عزیزوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پوری قوت کے ساتھ اس راہ کو آگے بڑھا رہے ہیں اور قوم کے حقوق کا بھرپور دفاع کر رہے ہیں۔ 

تہران کی نماز جمعہ کے خطیب کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ پابندیوں کی منسوخی کے لئے ہونے مذاکرات میں ہمارے حکام قطعیت کے ساتھ اور فراست کے ساتھ ملکی مفادات کی حفاظت کریں گے اور ہم بھی دشمنوں، امریکہ اور مذاکرات کے فریقوں سے کہتے ہیں کہ ایران کا امتحان نہ لیں، اگر آپ کو مذاکرات کی ضرورت ہے جو کہ ہے تو ایرانی قوم کی شرائط کو ماننا ہوگا اور زیادہ خواہی سے ہاتھ کھینچنے ہوں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ بارشوں سے سیلاب کی صورتحال پید ہوگئی تھی اور بعض مقامات پر لوگوں کی زندگی میں دشواریوں اور مشکلات کا سبب بنی۔ ہم سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان کے لئے بنیادی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

News ID 1911856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha