25 جولائی، 2024، 2:01 PM

ایران اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط

ایران اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط

ایران اور ملائیشیا نے بدھ کے روز دارالحکومت کوالالمپور کے جنوب میں واقع شہر پتراجایا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معاہدے پر ایران کے سفیر ولی اللہ محمدی اور ملائیشیا کی وزارت داخلہ کے سیکرٹری جنرل داتوک روزی یوبی نے دستخط کیے۔

اس موقع پر ملائیشین عہدیدار نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاہدے سے دونوں فریقوں کے درمیان عدالتی تعاون میں ایک نیا افق کھل جائے گا۔

ایرانی سفارتکار نے کہا کہ دونوں فریق عدالتی سفارتکاری کے حوالے سے پیش رفت کی راہ پر گامزن ہیں۔

یاد رہے اس معاہدے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مارچ 2023 میں شروع ہوئے تھے۔

معاہدے کے تحت ایران اور ملائیشیا کے قیدیوں کو اپنے ممالک واپس جانے کی اجازت ہوگی جہاں وہ اپنی قید کی سزائیں گزاریں گے۔

News ID 1925595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha