مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے فرانس میں اولمپک گیمز کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اولمپک گیمز دنیا میں صلح، دوستی اور یکجہتی کا پیغام لے آتے ہیں۔
ایکس پر اپنے پیغام میں پزشکیان نے کہا کہ دنیا میں صلح، دوستی اور یکجہتی کے قیام کے لئے سخت راستہ طے کرنا ہوگا۔
انہوں نے ایرانی اولمپک دستے میں شامل کھلاڑیوں اور عملے کے دیگر افراد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ