مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے ہفتے کے روز ایک پیغام میں ایران کی سٹنگ والی بال ٹیم کے کوچز اور کھلاڑیوں کو بوسنیا ہرزیگوینا میں 13ویں عالمی سٹنگ والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی۔
صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یکے بعد دیگرے فتوحات حاصل کرنا اور بین الاقوامی کھیلوں کے میدانوں میں چمپئن شپ مقابلوں میں سرفہرست رہنا ایرانیوں کی قوت و طاقت اور فخر کی چوٹیوں کو فتح کرنے کے لئے اس سرزمین کے کھلاڑیوں کے پختہ عزم و ارادے کی علامت ہے۔
انہوں نے تمام کوچز خصوصاً ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تاریخی فتح حاصل کی اور ان سب کی کامیابی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
خیال رہے کہ ایران کی مردوں کی ٹیم نے جمعے کی شب فائنل میچ میں بوسنیا ہرزیگووینا کو 3-0 (26-24، 32-30، 25-12) سے شکست دے کر 2022 ورلڈ سٹنگ والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور پیرس کے 2024 پیرا اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ایرانی ٹیم بن گئی۔
ایران نے رواں مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کیا جبکہ ٹائٹل ایران کا عالمی مقابلوں میں آٹھواں ٹائٹل ہے۔ اس طرح ایران آٹھ مرتبہ چمپئن بننے اور مجموعی طور پر گیارہ تمغموں کے ساتھ ان کھیلوں میں دنیا کے تمام ملکوں پر برتری رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ