10 نومبر، 2022، 11:09 AM

دشمن نے مضبوط ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائبرڈ جنگ چھیڑی ہے، آیت اللہ رئیسی

دشمن نے مضبوط ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے ہائبرڈ جنگ چھیڑی ہے، آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر نے کہا کہ دشمن نے ایک مضبوط اور خود مختار ایران سے مقابلے کے لیے ہائبرڈ جنگ کا استعمال کیا ہے جبکہ ملکی عہدیداروں حکام کی دوگنی محنت معاملات کو سنبھالنے اور مسائل کے حل میں اس جنگ سے نمٹنے کا ایک مؤثر حل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز ایرانی کی حکومتی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت آیت اللہ رئیسی نے کی۔ کابینہ کے اجلاس کے دوران ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایک مضبوط اور خودمختار ایران سے مقابلہ کرنے کے لیے ہائبرڈ جنگ کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے اس جنگ میں دشمن سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملیوں میں سے ایک اہم حمکت عملی اس بات کو قرار دیا کہ حکومتی عہدیدار، ماہرین اقتصادیات اور معاشرے کے ممتاز اور ایلیٹ افراد معاملات کو سنبھالنے، مسائل کے حل اور ملک کی ضروریات کو بروقت پورا کرنے کے لیے ضروری اندازے اور تخمینے لگانے کے سلسلے میں دوگنی محنت اور کوشش کریں۔

News Code 1913077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha