29 مئی، 2023، 8:02 AM

ایران اور عمان کے درمیان 4 اہم مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

ایران اور عمان کے درمیان 4 اہم مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

عمانی بادشاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کے دوران ایران اور عمان کے عہدیداروں کے مابین تعاون کی چار دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمانی بادشاہ ہیثم بن طارق السعید کے اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے کے پہلے روز اتوار کی سہ پہر دونوں ممالک کے حکام نے اقتصادی اور سرمایہ کاری، فری زونز اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

واضح رہے کہ ان دستاویزات پر دونوں ممالک کے پٹرولیم مصنوعات، اقتصادی امور اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے دستخط کئے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اقتصادیات نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد، ایران-عمان مشترکہ سرمایہ کاری کمیٹی کی تشکیل کے معاہدے پر دستخط کرنے کا نیز اعلان کیا ہے۔

News ID 1916789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha