مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق ایک اعلیٰ وفد کی سربراہی میں ایران کا دورہ کر رہے ہیں جس میں دفاع، خارجہ امور، معیشت اور سرمایہ کاری کے وزراء شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ دورہ ایک اہم موڑ پر ہو رہا ہے، جن میں سب سے اہم موڑ حالیہ عرب لیگ میں شام کی رکنیت کی بحالی اور مارچ میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمان اور ایران کے درمیان باہمی احترام کے مضبوط اصولوں پر مبنی تاریخی اور برادرانہ تعلقات رہے ہیں اور یہ دورہ دونوں ملکوں کی قیادتوں کی جانب سے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تعاون اور مشاورت کو اہمیت دینے کے لئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ تاریخی دورہ خطے کے استحکام، سلامتی اور خطے کے پڑوسیوں کے درمیان تعلقات پر مثبت اثر ڈالے گا۔
آپ کا تبصرہ