مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہدی رحیمی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ عمان کے سلطان تہران کے دورے پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ ہمسایہ ملک ترکمانستان کی عوامی کونسل کے چیئرمین بھی رواں ہفتہ ایران کا دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی قیادت میں ایران کی 13ویں حکومت نے 2023ء کے آغاز سے اب تک قازقستان کے وزیراعظم اور عراقی صدر کی میزبانی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان دوروں کے تسلسل میں آج عمان کے بادشاہ تہران پہنچ چکے ہیں جبکہ ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین، رواں ہفتہ دورہ کریں گے۔
ایرانی صدر کے دفتر برائے تعلقات عامہ کے سربراہ نے مزید لکھا ہے کہ آیت اللہ رئیسی نے 2021ء میں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک کل 13 اعلیٰ غیر ملکی حکام کی میزبانی کی ہے۔
آپ کا تبصرہ