28 مئی، 2023، 8:01 PM

عمان کے بادشاہ اور صدر رئیسی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

عمان کے بادشاہ اور صدر رئیسی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تہران میں ایرانی صدر اور عمانی بادشاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سمیت دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے اہم گفتگو کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں ایرانی صدر اور عمان کے بادشاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سمیت دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے اہم گفتگو کی ہیں۔

دو طرفہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی مشترکہ ملاقات ہوگی۔

عمانی وفد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کی 4 دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں تہران کے دورے پر ہیں جس میں دفاعی، خارجہ امور، اقتصادی اور صنعت کے وزراء شامل ہیں۔

2020 میں تخت پر بیٹھنے کے بعد عمانی بادشاہ کا یہ پہلا دورہ ایران ہے۔

اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔۔۔

News ID 1916782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha