مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے بادشاہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایرانی دارلحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں اب سے کچھ دیر پہلے آیت اللہ رئیسی نے سعد آباد کمپلیکس میں ہیثم بن طارق آل سعید اور وفد کا باضابطہ استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، ایران اور عمان کے سربراہان نے پرچم کو سلامی پیش کی اور پھر اعلیٰ سطحی وفود کے ارکان کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔
عمان کے بادشاہ تہران میں قیام کے دوران ایران کے صدر سمیت اعلی ایرانی حکام کیساتھ ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ