16 جون، 2023، 8:47 AM

لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ ایران کے میڈیکل شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات

لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ ایران کے میڈیکل شعبوں میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات

ایرانی وزیر صحت نے کیوبا سے براہ راست ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ صحت کے شعبہ جات میں ہونے والے معاہدوں اور تعاون کی یادداشتوں کی تفصیلات بتا دیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر صحت بہرام عین اللہی نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو کیوبا سے براہ راست انٹریو دیا اور صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ موجود اعلیٰ سطحی وفد کا دورۂ لاطینی امریکہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ صحت کے شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے، کیونکہ اس دورے کے دوران وینزویلا کے ساتھ عملی اور مؤثر یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بہت اچھی مشاورت کی گئی اور وینزویلا میں ایرانی ادویات اور آلات کی ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا وینزویلا کے عوام اور حکام نے خیر مقدم کیا۔

عین اللہی نے اسلامی جمہوریہ ایران سے وینزویلا کو ادویات اور طبی آلات کی منتقلی کے معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمپنیاں بتدریج اپنی تیار کردہ ادویات اور طبی آلات وینزویلا کو برآمد کریں گی۔

ایرانی وزیر صحت نے ایران کے ساتھ میڈیکل سائنسز کے پروفیسروں اور طلباء کے تبادلے میں وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کی دلچسپی کی طرف بھی اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور لاطینی امریکی ممالک کے میڈیکل طلباء کے درمیان سائنسی تعاون اور وینزویلا کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مشترکہ سائنسی کانفرنسز منعقد کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور نکاراگوا کے درمیان مشترکہ تعاون کی دستاویزات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ نکاراگوا کی وزارتِ صحت کے اعلیٰ حکام اس شعبے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ وسیع پیمانے پر تعاون بڑھانے کے خواہاں تھے۔

ایرانی وزیر صحت نے اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے ممالک کے درمیان صحت سے متعلق تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کی اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ مشترکہ اجلاسوں میں صحت کے مسائل کا جائزہ لینا قرار پایا ہے اور اس ورکنگ گروپ کی ہم آہنگی اور مرکزیت کے ساتھ چاروں ممالک کی میڈیکل سائنسز کی یونیورسٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔

عین اللہی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نکاراگوا اور وینزویلا کو ادویات اور طبی آلات کی کمی کا سامنا ہے، کہا کہ سب سے پہلے، ہم اپنے ملک کی دواسازی اور طبی آلات کی ضروریات فراہم کرتے ہیں اور ادویات کے اسٹریٹجک ذخائر میں اضافے کے بعد ہی ان ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کرنے کیلئے تیار ہیں۔

آخر میں ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ ان یادداشتوں پر دستخط کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران اور لاطینی امریکی ممالک میں سے ہر ایک میں آپریشنل گروپ تشکیل دیئے جائیں گے، تاکہ ہر ملک کی ضروریات کی تفصیلات کا تعین کیا جائے اور اسلامی جمہوریہ کی وزارتِ صحت، صحت سے متعلق مصنوعات کی برآمد کی صورت میں ان میں سے کچھ ضروریات کو پورا کرے۔

News ID 1917216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha