مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے پہلی مرتبہ ڈرون طیارے رکھنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان طیاروں کو امریکی جارحیت کے مقابلے میں عراقی خودمختاری کی حفاظت اور داعش کے دہشت گردوں پر حملوں کے لئے استعمال کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق حشد الشعبی نے اپنی نویں سالگرہ کے موقع پر یہ اہم اعلان کیا ۔ حشد الشعبی کے بیان کے مطابق یہ طیارے عراق کے مسلح دشمنوں اور امریکہ کے لئے واضح پیغام ہیں۔
حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض عراقی افواج کے کمانڈر انچیف کے حکم کی پیروی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کا دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ پر عزم پر قائم ہیں۔ ہم عراقی قبائل کو کمزور اور بے آبرو ہونے نہیں دیں گے۔
اس سے پہلے عوامی رضاکار فورس کی نویں سالگرہ کے موقع پر عراقی وزیراعظم نے کہا تھا کہ مرجع تقلید کی طرف سے عمومی جہاد کا فتوی صادر ہونے کی وجہ سے خطے میں عالمی سامراج کی سازش ناکام ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ حشد الشعبی کا کردار دہشت گردوں کے مقابلے تک محدد نہیں ہے بلکہ عراقی حکومت اور سیاسی نطام کی حفاظت پر اس تنظیم کا فریضہ ہے۔
آپ کا تبصرہ