24 جون، 2023، 7:56 PM

عراق، داعش کے خلاف آپریشن میں دو دہشت گرد گرفتار

عراق، داعش کے خلاف آپریشن میں دو دہشت گرد گرفتار

داعش کے خاتمے کے باوجود اس دہشت گرد تنظیم کے کارندے بغداد، صلاح الدین، دیالی، الانبار، نینوا اور کرکوک وغیرہ میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی رضاکار فورس نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے شہر الشرقاط میں تکفیری عناصر کے خلاف خفیہ اداروں کی اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاعات اور عدالتی حکم کے مطابق حشد الشعبی کے جوانوں نے چھاپہ مارکر داعش کے دو مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ شہر کے مشکوک علاقوں میں مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

عراق سے داعش کے خاتمے کے باوجود اس دہشت گرد تنظیم کے کارندے بغداد، صلاح الدین، دیالی، الانبار، نینوا اور کرکوک وغیرہ میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

News ID 1917384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha