25 جون، 2023، 11:08 AM

عراقی مقاومتی تنظیموں کی امریکہ کو آخری وارننگ

عراقی مقاومتی تنظیموں کی امریکہ کو آخری وارننگ

عراق میں امریکی جارحیت کے خلاف سرگرم مقاومتی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جارحیت کے مقابلے میں صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، مزید جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق میں مقاومتی تنظیموں کے درمیان ہماہنگی کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک سیاسی اور اقتصادی تبدیلیوں کا شکار ہے۔

مقاومتی تنظیمیں عراق میں سیکورٹی اور مفادات کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔

بیان میں امریکی فورسز کے خلاف حملوں میں کمی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ امریکی اڈوں اور فوجی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس کے ساتھ امریکی سفارتخانے کی طرف سے تخریبی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

عراقی حکومت اس حوالے سے کوششیں کررہی ہے لیکن مقاومتی تنظیمیں امریکہ کو آخری فرصت دیتی ہیں۔ ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے۔ اس کے بعد شدید ردعمل ظاہر ہوگا۔

اس سے پہلے عراقی سیکورٹی امور کے ماہر عقیل الطائی نے کہا تھا کہ ملک میں امریکی فوج کی موجودگی واشنگٹن کے مفادات کا تحفظ اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے بغداد، الانبار اور اربیل میں اپنے اڈے قائم کررکھے ہیں۔ ان اڈوں کو فوجی تربیت کے لئے نہیں بلکہ عراق کے اندر امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے بنایا گیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ میں جلد از جلد امریکی انخلاء کے حوالے سے دوبارہ بحث ہونا چاہئے۔

News ID 1917393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha