مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ہفتہ ٹریڈ یونین کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو اسلامی ایران کا وجود برداشت نہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہ انتہا درجے کی فتنہ انگیزیوں میں مصروف ہیں۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس (ایران پر عراق کی طرف سے مسلط کردہ جنگ) میں ٹریڈ یونینوں نے محاذ جنگ میں مختلف تکنیکی خدمات فراہم کیں اور ہزاروں شہدا دئے۔ لہذا ان شہدا پر ہمارا درود و سلام ہو۔
انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونینوں کے سربراہاں اور تاجروں نے جانی و مالی قربانیاں پیش کرکے ملک کی سلامتی اور وقار کی حمایت کی۔ آج ہمارے دشمن فتنے کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں جس کی مثال منافقین کے بلووں میں دیکھی جا سکتی ہے لیکن منافقین کے حالیہ انجام سے دشمنوں کو ہمارے اثر و رسوخ کا اندازہ ہوجانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوچکے ہیں۔ یہ سب چیلینج کو فرصت میں بدلنے کے عزم کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ لہذا جوانوں کو اس میدان میں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے
آپ کا تبصرہ