25 جنوری، 2024، 11:02 PM

اتحادی فوجیں کم کرنے پر امریکہ اور عراق کے درمیان اتفاق، عراقی ذرائع

اتحادی فوجیں کم کرنے پر امریکہ اور عراق کے درمیان اتفاق، عراقی ذرائع

عراقی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں عراق میں موجود اتحادی افواج کی تعداد میں کمی پر اتفاق رائے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واع نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوران داعش کے خلاف جنگ کے نام پر عراق میں موجود اتحادی فوجیوں کی تعداد میں کمی پر اتفاق ہوا ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کے تحت عراق میں فوجی مشاورت کے لئے موجود اہلکاروں کی تعداد میں تدریجا کمی لائی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق اور اتحادی ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں۔ فوجوں کی تعداد میں کمی کے لئے بنائی گئی کمیٹی اس حوالے سے موجود رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق ان مشیروں کی حفاظت اور سیکورٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور ان کو پورا کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت اس معاہدے کا خیر مقدم کرتی ہے اور عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا حصہ شمار کرتی ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکہ اور عراق کے درمیان دفاعی سطح کی اعلی کمیٹیوں کا رابطہ ہوگا جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے پائیدار تعلقات قائم ہوں گے۔
 

News ID 1921484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Ali Muhammad 18:41 - 2024/01/26
      1 0
      امریکی فوجیں موسادی کتے عراق سے نکل جانا چاھٸیے ۔