مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ کے ہوائی حملے میں عراق کی رضاکار فورس " حشد الشعبی " کے 4 اہلکار شہید ہوگئے، حشد الشعبی نے امریکی حملے کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
عراق کی رضاکار فورس " حشدالشعبی " نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حشد الشعبی کے اہلکار داعش دہشت گرد تنظیم کا داخلہ روکنے کے سلسلے میں عراقی سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے، جنھیں امریکی جنگی طیاروں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔
حشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق سے داعش دہشت گرد تنظیم کے خاتمہ کے سلسلے میں حشد الشعبی نے اہم کردار ادا کیا جسے دنیا جانتی ہے۔ حشد الشعبی نے شہداء کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے عراقی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے قانون پر عمل کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو یقینی بنائے۔
آپ کا تبصرہ