مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی بصرہ آپریشنز کمانڈ نے آج ہفتہ ۲۷ اگست کو اربعین مارچ کے دوران خصوصی سیکورٹی پلان کے آغاز کا اعلان کیا۔
الحشد الشعبی کے بصرہ آپریشنز کے کمانڈر مہدی صالح عبد الواحد نے بصرہ میں ایک پریس کانفرس کی جس میں الحشد الشعبی کے دوسرے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا ہم نے آج سے زائرین کی حفاظت اور انہیں خدمات کی فراہمی کے لئے جامع پلان کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بصرہ کے علاقے رٲس الشیبہ میں پرچم کشائی کے ذریعے اربعین مارچ کا خصوصی پلان اور آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں ۲۰ ہزار اہکاروں پر مشتمل الحشد الشعبی کی تین برگیڈز اور عراقی سیکورٹی فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
الحشد الشعبی کے بصرہ آپریشنز کے کمانڈر نے زور دے کر کہا کہ اس پلان میں زائرین کے گزرنے کی چار اصلی راستوں اور شاہراہوں یعنی فاو، ام القصر، شلمچہ اور صفوان کی سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان چار راستوں سے زائرین کی سب سے بڑی تعداد عراق میں داخل ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ صرف شلمچے کے باڈر سے ۳۰ لاکھ سے زائد زائرین عراق میں داخل ہوں گے اور اسی لئے اس باڈر پر سیکورٹی کی خصوصی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ