محرم2022ء
-
مشہد میں حضرت سکینہ کی یاد میں دلاری بچیوں کا اجتماع
مشہد کے امیر المؤمنین کلچرل کمپلکس میں امام حسین ﴿ع﴾ کی دلاری بیٹی حضرت سکینہ کی یاد میں ۳ سے ۸ سالہ بچیوں کا عظیم اور روح پرور اجتماع ہوا، اجتماع میں بچیاں اپنے والد کے ساتھ شریک ہوئیں۔
-
روز شہادت حضرت رقیہ (سکینہ):
حرم حضرت معصومہ قم میں تین سے پانچ سالہ بچیوں کی خصوصی مجلس
آستان مقدس حضرت معصومہ (س) کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ حضرت رقیہ (سکینہ) کے روز شہادت کی مناسبت سے رواں ہفتے جمعہ کے روز حرم حضرت معصومہ میں تین سے پانچ سالہ بچیوں کی خصوصی مجلس عزا منعقد ہوگی۔
-
زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں پورا گھرانہ مصروف
اربعین مارچ میں شرکت کے لئے نکلنے والا پیدل قافلہ عشاق الحسین جس میں ایران کے تمام صوبوں کے زائرین شامل ہیں، بندر امام خمینیؒ کے شہر سے شملچہ کی جانب راستے پر رواں دواں ہے۔
-
ایرانی ہلال احمر کے رضاکاروں کی اربعین مارچ کے لئے روانگی
ایرانی ہلال احمر کے رضاکاروں کے قافلے کی روانگی کی تقریبات بانی انقلاب امام خمینی(رہ) کے مزار میں منعقد ہوئیں جس میں ایمبولنس دستے نے پریڈ اور امدادی ہیلی کاپٹر نے فضائی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔
-
زائرین کی خدمت کرنے پر پھانسی سے گھر مسمار کرنے تک کے صدامی مظالم
تہران کے آبگینہ ہال میں ڈاکیومنٹری فلم «مسیر عاشقی» ﴿عاشقی کا راستہ﴾ اربعین مارچ کی ان کہی باتوں کی ایک حکایت کی تقریب رونمائی ہوئی۔
-
عزاداری و زیارت کی رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کرنا بہتر عمل ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی معروف عالم دین نےکہاکہ اربعینِ حسینی پر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد شاید ایک لاکھ کے قریب ہو لیکن سیلاب متاثرین کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔ اگر عزاداری اور زیارت کے لئے مخصوص رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کی جائے تو اس کا ثواب کم نہیں ہوگا۔
-
اربعین مارچ کے دوران حشدالشعبی کے خصوصی سیکورٹی پلان کی تفصیلات کا اعلان
عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کی بصرہ آپریشنز کمانڈ نے آج ہفتہ ۲۷ اگست کو اربعین مارچ کے دوران خصوصی سیکورٹی پلان کے آغاز کا اعلان کیا۔
-
آج کے دور میں با بصیرت موکبوں کی ضرورت ہے، عراقی معروف عالم دین
عراقی اسلامی تحریک عہداللہ کے سیکریٹری جنرل سید ہاشم الحیدری نے کہا اربعین میں موکبوں کی حالت گزشتہ سالوں کی بنسبت بہت بہتر ہوئی ہے تاہم آج کے دور میں با بصیرت موکبوں کی ضرورت ہے۔
-
فیلڈ پلے شو تنہا تر از مسیح
تہران کے ولایت پارک میں عظیم فیلڈ پلے شو تنہا تر از مسیح کا انعقاد کیا گیا۔ اس شو میں واقعہ عاشورا کے دوران اہل بیت رسول ﴿ص﴾ پر ڈھائے گئے مصائب کی منظر کشی کی گئی ہے جو ۳۰ دنوں تک اور رات ۸ اور ١۰ بجے کے دو اوقات میں پیش کیا جائے گا۔
-
49 دن بعد؛ قافلہ «حرم سے حرم تک» آبادان میں داخل ہوگیا
حرم سے حرم تک پیدل قافلہ ایران کے 10صوبوں کو عبور کرتے ہوئے 49 دن پیدل مسافت طے کرنے کے آبادان میں داخل ہوگیا۔
-
امام سجاد (ع) نے معاشرے میں عاشورا کی تعلیمات و اقدار کی ترویج کی، آیت اللہ سید احمد علم الہدی
صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا کہ امام سجاد (ع) کی ذات مقدس تھی کہ جنہوں نے اسلامی معاشرے میں عاشورا کی تعلیمات اور اقدار کی ترویج کی۔
-
صوبہ خوزستان کے شہر رامشیر سے اربعین کے پیدل کاروان کی روانگی
تفصیلات کے مطابق عراقی سرحدوں سے متصل صوبہ خوزستان کے شہر رامشیر سے اربعین حسینی کے کاروان عشاق الحسین (ع) روانہ ہوگیا۔ کاروان میں شامل ہونے کے لئے ایران بھر اور صوبے کے مختلف شہروں سے لوگ رامشیر میں جمع ہوئے تھے۔
-
اب تک اربعین کے لئے پچیس ہزار پاکستانیوں کو عراقی ویزے جاری کئے گئے ہیں، عراقی سفیر
پاکستان میں تعینات عراقی سفیر نے کہاکہ عراقی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستان اور عراق شروع سے ہی بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہینگے، امسال اب تک اربعین کے لئے پچیس ہزار پاکستانیوں کو عراقی ویزے جاری کئے گئے ہیں، اربعین تک مزید ویزے جاری کئے جائیں گے۔
-
پاکستانی وفاقی وزیر ساجد طوری کی ایرانی سفیر سے ملاقات
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری نے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک، ایران دوطرفہ تجارتی اور ثقافتی تعلقات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
ایران میں اربعین پر زائرین کی رفت و آمد میں سہولت کے لئے 1 ٹریلین تومان مختص
ایران کے ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کے ڈپٹی وزیر اور روڈ مینٹیننس اینڈ ٹرانسپورٹیشن آرگنائزیشن﴿RMTO﴾ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ رواں سال ایام اربعین میں سرحدی ٹرمینلز اور نقل و حمل کے راستوں کو تیار کرنے کے لئے ١ ٹرلین تومان کی رقم مختص کی گئی ہے۔
-
تنظیم المکاتب کشمیر کے زیر اہتمام سرینگر میں "پیام کربلا" کانفرنس منعقد
معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر کے زیر اہتمام سرینگر کے بمنہ علاقے کے خطیبِ اعظم ہال میں پیام کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔
-
صوبہ گلستان کے اسلامی مرکز کے سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو:
محرم کے مواقع سے عاشورائی نسل کی تربیت کے لئے استفادہ کیا جائے
صوبہ گلستان کے اسلامی مرکز کے سرابرہ نے کہا کہ محرم اور عاشورا خلاقیات کی عظیم جلوہ گاہ ہیں اور عاشورائی نسل کی تربیت کے لئے اس موقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔
-
عاشورا اور کربلا کے موضوع پر ادبی محفل کا انعقاد؛
حق کے بارے میں تقریر کرنا آسان جبکہ اس پر عمل کرنا مشکل ہے
حجة الاسلام زائری نے عاشورا اور کربلا کے موضوع پر منعقد ادبی محفل آستان مہر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور حقیقت کے بارے میں تقریر کرنا آسان ہے تاہم ہم عمل میں کس قدر حق اور حقیقت کے درپے ہیں؟ یہ وہ مقام ہے جہاں ہمیں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔
-
عاشورا اور کربلا کے موضوع پر پینٹنگز کی نمائش
اصفہان میں عاشورا اور کربلا کے موضوع پر پینٹنگز کی نمائش ہوگی۔
-
قم میں اسیران کربلا کی یاد میں جلوس عزاء
قم میں اسیران کربلا کے قافلہ کی علامتی حرکت کی رسم منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
-
گیلان کی صوبائی اجتماعی اور ثقافتی امور کی ڈائریکٹر جنرل:
عاشورا کے پیغام کی منتقلی اور امر بالمعروف کا پرچم تھامنا حضرت زینب ﴿س﴾ کا مشن تھا
گیلان کی صوبائی اجتماعی اور ثقافتی امور کی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ عاشورا کے پیغام کی منتقلی اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا پرچم تھامنا حضرت زینب ﴿س﴾ کا مشن تھا۔
-
کلچرل سینٹر کے سربراہ کی مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو:
تہران کے سہند پارک میں محرم الحرام کے تیسرے عشرے کے دوران شبیہ خوانی کی ١۰ روزہ مجالس کا انعقاد
ماہ محرم الحرام کے تیسرے عشرے کے دوران ۲١ سے ۳۰ محرم تک سہند پارک میں شبیہ خوانی کی ١۰ روزہ مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
-
کرمانجی زبان میں نوحہ خوانی+ویڈیو
صوبہ شمالی خراسان کے شہر بجنورد میں عزاداری امام حسین (ع)کا اہتمام کیا جس میں کرمانجی زبان میں نوحہ خوانی کی گئی۔
-
ماہ محرم کے دوسرے عشرے کے دوران گھریلو خواتین کی مجالس کے روح پرور مناظر
ماہ محرم کے دوسرے عشرے میں بھی شہر بھر کے گلی محلوں میں یا اباعبد اللہ الحسین علیہ السلام کے پرچم لگے ہوئے ہیں اور گھر گھر مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
-
تمام ملکی ادارے اربعین کو عظیم الشان طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سرگرم عمل رہیں، صدر رئیسی
ایران کے صدر نے اربعین کے زائرین کے لئے لازم تمام تمہیدات اور انتظامات کے پیشگی بندوست کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے کہا کہ تمام تر عوامی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سمت میں سرگرم عمل رہیں۔
-
آیات و روایات کی روشنی میں امام حسین ﴿ع﴾ کے خون کے انتقام کا مسئلہ
امام حسینؑ کی مصیبت نہ صرف اسلام میں ایک عظیم مصیبت ہے بلکہ زیارت میں وارد ہونے والے روشن بیان کے مطابق آسمانوں اور زمین میں بھی ایک عظیم مصیبت ہے۔
-
وہ رسمِ عزا جسے قومی ورثے کا درجہ ملا
روایتی رسمِ عزا «دسترخوانِ برکت» کاشان کے مضافاتی شہر برزک میں منائی گئی۔
-
ماہانہ ادبی محفل، محفل مرثیہ «رندان تشنه لب» میں تبدیل
یہ محفل بنیادی طور پر شعر و شاعری کی ایک ادبی محفل ہے جو«در حلقه رندان» کے نام سے ہر مہینے ہوتی ہے، تاہم ایام عزا کی مناسبت سے محرم کے مہینے میں اسے محفل مرثیہ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اب « رندان تشنه لب » کے عنوان کے تحت منعقد ہوگی
-
پاکستانی زائرین کی میزبانی اور انہیں خدمات فراہم کرنا ہمارے لئے اعزاز ہے، گورنر سیستان و بلوچستان
سیستان و بلوچستان کے گورنر نے کہا کہ اربعین پر پاکستانی زائرین کو خدمات کی فراہمی کے لئے پوری قوت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
-
صوبہ گیلان کے شہر شفت میں عزاداری
تفصیلات کے مطابق صوبہ گیلان کے شہر شفت میں مجلس امام حسین (ع) میں عزاداروں کے ایک عظیم اجتماع نے شرکت کی۔ شہر کی مرکزی شاہراہ میں ہونے والے اس اجتماع میں شہری انتظامیہ کے حکام نے بھی شرکت کی۔ معروف ایرانی نوحہ خواں ابوذر روحی نے مجلس عزا میں نوحہ خوانی کی اور معروف ترانہ سلام فرماندہ بھی پیش کیا۔