19 اگست، 2022، 1:29 PM

گیلان کی صوبائی اجتماعی اور ثقافتی امور کی ڈائریکٹر جنرل:

عاشورا کے پیغام کی منتقلی اور امر بالمعروف کا پرچم تھامنا حضرت زینب ﴿س﴾ کا مشن تھا

عاشورا کے پیغام کی منتقلی اور امر بالمعروف کا پرچم تھامنا حضرت زینب ﴿س﴾ کا مشن تھا

 گیلان کی صوبائی اجتماعی اور ثقافتی امور کی ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ عاشورا کے پیغام کی منتقلی اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا پرچم تھامنا حضرت زینب ﴿س﴾ کا مشن تھا۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گیلان کی صوبائی اجتماعی اور ثقافتی امور کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ پریسا خیرخواہ نے رشت میں معارفِ نماز کی ترویج کے سلسلے میں ہونے والے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب ﴿س﴾ کا مشن قیام حسینی کے پیغام کو پھیلانا اور دوسروں تک منتقل کرنا اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے پرچم کو تھامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لئے عقلیت پر مبنی زہد اور عرفان درکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوبی اور قدر و منزلت کی معرفت حضرت زینب ﴿ع﴾ میں جلوہ گر تھی اور اسی لئے زینبی صبر، بردباری اور عفو و درگزر تمام انسانوں خاص طور پر خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں۔

گیلان کی صوبائی اجتماعی اور ثقافتی امور کی ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ معاشرے میں قدرشناسی کے رویے کو پروان چڑھانے اور مضبوط کرنے کے لئے ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنے والوں کے مقام و منزلت کا صحیح ادراک اور جو سختیاں انہوں نے اٹھائی ہیں ان سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے۔

News ID 1912057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha