2 ستمبر، 2022، 3:42 AM

روز شہادت حضرت رقیہ (سکینہ):

حرم حضرت معصومہ قم میں تین سے پانچ سالہ بچیوں کی خصوصی مجلس 

حرم حضرت معصومہ قم میں تین سے پانچ سالہ بچیوں کی خصوصی مجلس 

آستان مقدس حضرت معصومہ (س) کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ حضرت رقیہ (سکینہ) کے روز شہادت کی مناسبت سے رواں ہفتے جمعہ کے روز  حرم حضرت معصومہ میں تین سے پانچ سالہ بچیوں کی خصوصی مجلس عزا منعقد ہوگی۔ 

حرم حضرت معصومہ (س) کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر حجت الاسلام علی قاسمی نے مہر کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حرم حضرت معصومہ میں حضرت رقیہ کی شہادت کی مناسبت سے مختلف پروگرام ہوں گے۔ شب شہادت کی مجلس سے حجت الاسلام سید حسین قمی خطاب کریں گے جبکہ حسن شالبافان نوحہ پڑھیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج جمعہ حرم مطہر میں دعائے ندبہ کی تلاوت صبح چھ بجے شروع ہوگی۔ 

علی قاسمی نے کہا کہ روز جمعہ سہ پہر کے وقت تین سے پانچ سالہ بچیوں کی خصوصی مجلس عزا ہوگی۔ مجلس سے حجت الاسلام احمد پناہیان خطاب کریں گے اور معروف نوحہ خواں سید رضا تحویلدار نوحہ خوانی کریں گے۔

News Code 1912238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha