مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع سے نقل کیاہےکہ معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر کے زیر اہتمام سرینگر کے بمنہ علاقے کے خطیبِ اعظم ہال میں پیام کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں مولانا سید محمد رضوی نے پیام کربلا کی روشنی میں مکمل جامع سازی، مولانا بشیر احمد بٹ نے پیام کربلا میں مضمر بقائے انسانیت کی راہیں، مولانا بشیر احمد بوٹو نے کربلا ظلم کے خلاف لافانی تحریک، مولانا اقبال حسین میر نے پیام کربلا اور کربلائی جوان، مولانا بلال احمد ڈار نے حسینت و یزیدیت کے خدوخال، ڈاکٹر میر محمد ابراہیم نے پیام کربلا اور اصلاح معاشرہ کے موضوعات پر تفصیلی خطابات کئے۔ اس دوران طلاب مکاتب امامیہ کا شہداء کربلا (ع) سے عقیدت کا اظہار کیا ساتھ ہی ساتھ کشمیر کے نامور شعراء کرام نے منظوم کلام بھی پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ