14 اپریل، 2025، 7:24 PM

ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے ماسکو میں ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس نائب وزرائے خارجہ کاظم غریب آبادی اور ورشینین سرگئی واسیلیوچ نے ماسکو میں ملاقات کی۔

فریقین نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں سفارتکاروں نے بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک کے اندر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 ملاقات میں کثیرالجہتی کے ذریعے یک قطبیت کا مقابلہ سمیت اقوام متحدہ کے گروپ آف فرینڈز کے فریم ورک میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع میں گروپ آف فرینڈز اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو گئے ہیں۔

News ID 1931859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha