مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بجنورد کے حافظ ہال میں صوبہ خراسان شمالی میں عزاداری امام حسین ﴿ع﴾ کا اہتمام کیا جس میں مقامی فنکاروں اور عام شہریوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔
اہل فن کی اس مجلس میں شعرا نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ مرثیہ خوانوں نوحہ خوانوں نے مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔ مجلس کی ایک خاص بات فنکاروں کی جانب سے شبیہ خوانی کا مظاہرہ تھا۔ مجلس کے اختتام پر کُرمانجی زبان میں نوحہ خوانی اور سینی زنی کی گئی۔
یاد رہے کہ کرُمانجی زبان کردی زبان کا ایک لہجہ ہے اور کرد اقوام کی تقریبا دو تہائی آبادی اسی لہجے میں بات کرتی ہے۔ کُرمانجی زبان بولنے والے کردوں کی اکثریت ایران، ترکیہ، عراق اور شام کے ممالک میں موجود ہیں تاہم آرمینیا، ترکمانستان اور روس میں بھی یہ زبان بولنے والے کرد باشندے موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ