29 اگست، 2022، 3:51 PM

ایرانی ہلال احمر کے رضاکاروں کی اربعین مارچ کے لئے روانگی

ایرانی ہلال احمر کے رضاکاروں کی اربعین مارچ کے لئے روانگی

ایرانی ہلال احمر کے رضاکاروں کے قافلے کی روانگی کی تقریبات بانی انقلاب امام خمینی(رہ) کے مزار میں منعقد ہوئیں جس میں ایمبولنس دستے نے پریڈ اور امدادی ہیلی کاپٹر نے فضائی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ 

مہرخبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ہلال احمر کےسربراہ پیر حسین کولیوند نے امام خمینی (رہ)کے مزار کے احاطے میں اربعین مارچ کی تقریبات کا یاحسین کے کوڈ ورڈ کے ساتھ افتتاح کیا۔ انہوں نے تقریب کے اختتام پر اعلان کیا کہ یہ ہلال احمر کے رضا  کاروں کی روانگی کا آخری مرحلہ ہے جنہیں ملک کی مغربی اور جنوب مغربی سرحدوں اور عراق میں معین کئے گئے مقامات پر روانہ کیا جا رہا ہے۔ 

مزار کے احاطے میں امام خمینی(ع) اور شہدا سے تجدید عہد کے لئے ہلال احمر کی ایمولنس سروس کے دستے نے پریڈ کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سربراہ ہلال احمر کا کہنا تھا ہم نے ہلال احمر کے قافلے کی روانگی اور الوداع کی تقریب کو امام خمینی کے مزار سے شروع کیا ہے تا کہ اپنے عزیز امام اور شہدا سے درخواست کرسکیں کہ ہمیں امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے زائرین کی خدمت کرنے میں بہترین توفیقات حاصل ہونے وسیلہ بنیں۔ 

انہوں نے دعائیہ انداز میں کہا کہ اے اللہ آپ گواہ رہیں کہ آج وہ نوجوان مقامات مقدسہ کی طرف روانہ ہورہے ہیں جو عشق و محبت کے تیرے بندوں کے آلام و درد دور کرنے کے لئے اپنی جان تک دینے کے لئے تیار ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہلال احمر کے بہت زیادہ رضاکاروں اربعین مارچ کے لئے اپنا نام لکھوایا تھا جن میں امدادی عملہ، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر رضا کار شامل تھے تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ان کی ایک بڑی تعداد کو قافلے میں شامل نہیں کیا جاسکا کیونکہ رضاکاروں کا اندراج ہماری ضرورت سے بہت زیادہ تھا۔

News ID 1912191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha