25 اگست، 2022، 3:06 PM

49 دن بعد؛ قافلہ «حرم سے حرم تک» آبادان میں داخل ہوگیا

49 دن بعد؛ قافلہ «حرم سے حرم تک» آبادان میں داخل ہوگیا

حرم سے حرم تک پیدل قافلہ ایران کے 10صوبوں کو عبور کرتے ہوئے 49 دن پیدل مسافت طے کرنے کے آبادان میں داخل ہوگیا۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج جمعرات کی صبح 180 افراد پر مشتمل قافلہ «حرم سے حرم تک» صوبہ خوزستان کے شہر آبادان میں داخل ہوگیا۔ اربعین کے اس پیدل قافلے نے اپنے سفر کا آغاز مقدس شہر مشہد سے کیا ہے اور آبادان تک پہنچنے کے لئے ایران کے 10 صوبوں سے گزرا ہے۔ 

یہ قافلہ صوبہ خوزستان کے شہروں آبادان اور خرمشہر سے گزرتے ہوئے شلمچہ بارڈر سے عراق میں داخل ہوگا اور وہاں سے کربلائے معلی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔ اندازوں کے مطابق یہ قافلہ آئندہ 10 دنوں تک کربلائے معلی پہنچ جائے گا۔ 

یاد رہے کہ «حرم سے حرم تک» پیدل قافلہ مسلسل دسواں سال ہے کہ جب اربعین کے موقع پر مشہد میں امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے کربلائے معلی کی طرف اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے۔

News ID 1912131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha