آبادان
-
آبادان میں 10 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی
ایران کے شہر آبادان میں 10 منزلہ عمارت گر گئی ، اس حادثے میں اب تک 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 80 افراد اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے کام جاری ہے۔
-
صدر رئيسی ایک روزہ دورے پر آبادان پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آبادان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صوبہ خوزستان میں چند ترقیاتی پراجیکٹوں کا قریب سے مشاہدہ کریں گے۔
-
آبادان میں دھول اور گرد و غبار
عراق سے بڑے پیمانے پر دھول اور گرد و غبار ایران کے صوبہ خوزستان میں داخل ہوگیا ہے عراقی گرد و غبار نے آبادان شہر کو بھی متاثر کیا ہے۔
-
آبادان میں نیازمند افراد کے درمیان غذائی اور طبی اشیاء کی تقسیم
ایران کے صوبہ اہواز کے شہر آبادان میں حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے نیازمندوں کے درمیان غذائی اور طبی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔
-
آبادان میں نوروز کی چہل پہل خلوت میں بدل گئی
کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ایران کے شہر آبادان میں نوروز کی چہل پہل خلوت میں بدل گئی ہے اکثر لوگ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے گھر ميں قیام پذیر ہیں۔
-
آبادان کے شہریوں کا بازار میں رش/ کورونا وائرس پر عدم توجہ
ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر آبادان میں نئے سال کے موقع پر شہریوں کا بازار میں زبردست ہجوم ہے آبادان کے شہریوں نے وزارت صحت کی جانب سے گھر میں رہنے کی تمام سفارشات کو نظر انداز کردیا ہے جو اچھی بات نہیں۔
-
آبادان میں داخل ہونے والے راستوں کا کنٹرول جاری
ایرانی پولیس اور سپاہ نے کوروناو ائرس کی روک تھام کے سلسلے میں آبادان میں داخل ہونے والے راستوں کا کنٹرول شروع کردیا ہے۔
-
آبادان میں شہید ابو مہدی مہندس کی تشییع جنازہ
ایران کے شہر آبادان میں حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابو مہدی مہندس کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ شہید ابو مہدی مہندس کے پیکر پاک کو آبادان سے عراق کے بصرہ منتقل کیا جائےگا۔
-
آبادان میں شدید بارش نے حکام کی غفلت کو نمایاں کردیا
ایران کے شہر آبادان میں شدید بارش کی وجہ سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جس کی وجہ سےعوام کو شدید پریشانی لاحق ہوگئی لیکن فوج اور سپاہ عوام کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ خواب غفلت میں ہے۔
-
آبادان میں بارش کے 2 دن بعد کی صورتحال
آبادان میں شدید بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تھا جو 2 دن بعد بھی سڑکوں پر موجود ہے۔
-
آبادان میں سیلاب سے عوام کو مشکلا ت کا سامنا
صوبہ خوزستان کے شہر آبادان میں شدید بارش کے بعد پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔