مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کا جنوبی شہر آبادان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کا سب سے گرم شہر قرار پایا۔ عالمی موسمیاتی ویب سائٹ EldoradoWeather.com کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق آبادان میں درجہ حرارت 51 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے مزید تین شہر امیدیہ، اہواز اور دزفول بھی دنیا کے 15 گرم ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان تمام شہروں کا درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا، جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اتنی شدید گرمی انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا استعمال بڑھائیں اور گرمی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کریں۔
آپ کا تبصرہ