15 جون، 2023، 8:29 AM

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا نکاراگوا پارلیمنٹ میں خطاب؛

ایران نکاراگوا کے ساتھ تعمیری اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے

ایران نکاراگوا کے ساتھ تعمیری اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ایران کی پالیسی امام خمینی اور رہبر معظم کی ہدایات پر مبنی اور دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر استوار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے نکاراگوا پارلیمان خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کے آراء سے بنتی ہے اسی لئے قوم کا گھر ہے۔ پارلیمنٹ میں حقیقی عوامی نمائندوں کی موجودگی قوم و ملت کے لئے سکون اور اطمینان کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا ایران کی پالیسی امام خمینی اور رہبر معظم کی ہدایات پر مبنی اور دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر استوار ہے۔ ایران اور نکاراگوے کے مشترکہ پارلیمانی وفود دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوں گے جس کی نتیجے میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک مشترکہ موقف اپنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی امنگوں پر قائم حکومتوں کے ساتھ استکباری طاقتوں کی دشمنی کی وجہ عوامی مفادات کے مطابق فیصلے کرنا ہے۔ عوامی رائے کو نظر انداز کرنے کے لئے استکباری طاقتیں مختلف ممالک کی پارلیمنٹ میں نفوذ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اصل کامیابی کا راز عوامی مفادات کا خیال رکھنے میں پنہاں ہے۔ مجھے اس سے بات پر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج ایسی پارلمنٹ میں موجود ہوں جو عالمی استکبار کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی ہے۔ نکاراگوے کے رہنماؤں نے انقلابی ارمانوں کو ہمیشہ زندہ رکھا ہے۔

اس موقع پر نکاراگوے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر گوسٹاو پورس نے صدر رئیسی اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہا اور ایران کی دوستی کو نکاراگوئے کے لئے باعث افتخار قرار دیا۔

News ID 1917199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha