15 جون، 2023، 8:34 AM

ایران اقوام متحدہ کی بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کا سربراہ منتخب

ایران اقوام متحدہ کی بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کا سربراہ منتخب

ایران کو ایشیا پیسفک کے وزرائے محنت کے اجلاس میں ایشیا پیسیفک انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا سربراہ اور رابطہ کار منتخب کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایشیا پیسفک کے ممبر ممالک کے وزرائے محنت کا اجلاس فلپائن کی قیادت میں منعقد ہوا۔ شرکاء نے ایران کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن میں چار گروہوں کی نمائندگی ہے جس میں ایشیا-پیسفک، یورپ، لاطینی امریکہ اور افریقن ریجن شامل ہیں جو فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہر خطے کا سربراہ ملک ممبران اور اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ اور ہماہنگی کا ذمہ دار ہے۔ تنظیم کا سربراہ رکن ممالک کے اجلاس اور خصوصی نشستوں سے متعلق فیصلے کرتا ہے۔

News ID 1917197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha