15 جون، 2023، 10:39 PM

کیوبا کے صدارتی محل میں صدر رئیسی کا باضابطہ استقبال

کیوبا کے صدارتی محل میں صدر رئیسی کا باضابطہ استقبال

کیوبا کے صدر میگل ڈائیز کینل نے صدارتی محل انقلاب پیلس میں باضابطہ طور پر ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی لاطینی امریکہ کے ممالک کے دورے کی مناسبت سے آخری مرحلے میں کیوبا پہنچ گئے جہاں دارالحکومت ہوانا کے ائیرپورٹ پر میزبان ملک کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

صدر رئیسی کے دورے کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر میزبان ملک کے صدر میگل ڈائیز کینل نے ہوانا کے صدارتی محل انقلاب پیلس میں صدر رئیسی اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوںممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا ۔ کیوبا کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر رئیسی کو سلامی پیش کی۔

استقبالیہ تقریب کے موقع پر دونوں صدور نے اپنے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔ دورے کے باقاعدہ آغاز پر دونوں سربراہان مملکت اور اعلی وفود کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

News ID 1917212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha