16 جون، 2023، 8:53 AM

ایرانی صدر کا کیوبا-ایران تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب؛ مختلف شعبوں میں تعاون پر زور

ایرانی صدر کا کیوبا-ایران تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب؛ مختلف شعبوں میں تعاون پر زور

آیت اللہ رئیسی نے ایران اور کیوبا کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی طرف سے اقتصادی تعاون کیلئے ایک نیا منصوبہ پیش کرنے کو ضروری اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران-کیوبا مختلف شعبوں میں تعاون برقرار کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ رئیسی نے کیوبا کے سرکاری دورے کے دوران ایران اور کیوبا کے تاجروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں، دونوں ممالک کے درمیان موجود تعلقات کو خوش آئند اور ترقی پذیر قرار دیا اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں سائنس اور بنیادی ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت زیادہ کام کیا گیا ہے، کہا کہ ایران اور کیوبا نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بہتر اور مؤثر تعاون کر سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے ایران-کیوبا مشترکہ اقتصادی کمیشن کی طرف سے اقتصادی تعاون کے سلسلے میں ایک نیا منصوبہ پیش کرنے کو ضروری اور اہم قرار دیتے ہوئے پاور پلانٹس اور کانوں کے شعبوں کو ان شعبوں میں قرار دیا، جہاں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔

آخر میں، آیت اللہ رئیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کو کیوبا کے ساتھ تکنیکی، اقتصادی، بائیو ٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں تعاون قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ایک اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ لاطینی امریکی ممالک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی دسیوں مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

News ID 1917217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha