16 جون، 2023، 7:25 PM

جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ 35 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، صدر رئیسی

جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ 35 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، صدر رئیسی

تین لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، غیر ملکی دورے عوام اور ملک کے مفاد میں ہورہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے نکاراگوا، وینزویلا اور کیوبا کے دورے سے وطن واپسی کے بعد کہا کہ لاطینی امریکی ممالک دنیا میں اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ہیں۔ قدرتی وسائل سے مالامال ممالک کے عوام نے عالمی استکبار کے خلاف استقامت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور لاطینی امریکی ممالک کے درمیان حریت پسندی اور آزادی طلبی میں اشتراک پایا جاتا ہے۔ ہماری پالیسی یہ ہے کہ دنیا کے ہر ملک سے اچھے تعلقات استوار کریں۔ دنیا کا ہر ملک ہم سے تعلقات رکھنے میں آزاد ہے۔ ہم مشرقی اور مغربی ممالک کے بارے یکساں نظریہ رکھتے ہیں اگر کوئی ملک ہم سے دشمنی کرے تو ہم مقاومت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دورے عوام کے مفاد میں کررہے ہیں۔ ایران اور لاطینی امریکی ممالک کے تعلقات ہمیشہ ہی اچھے رہے ہیں۔ اگرچہ ادوار میں اس سلسلے میں کچھ مشکلات رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مفاہمت کی 35 یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ قدرتی ذخائر سے بھرپور ممالک کے ساتھ توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تعلیم کے شعبے میں 90 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ایران ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میڈیکل کے شعبے میں خطے میں پہلے نمبر پر ہے۔ ہم اپنی طبی مصنوعات کو دنیا کے ہر خطے میں برآمد کرسکتے ہیں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایرانی کمپنی مپنا نے بین الاقوامی معیار کی ٹربائن مشین تیار کی ہے جو مشہور کمپنیوں کی مصنوعات سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھاسکتی ہے۔ لاطینی امریکی مارکیٹ میں اس مشین کی طلب زیادہ ہے۔ توانائی کہ ضروریات پوری کرنے کے لئے ان ممالک کو ٹربائن مشین کی ضرورت ہے۔

News ID 1917232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Amir Ali US 22:02 - 2023/06/16
      0 0
      iran zindabad