17 مئی، 2023، 4:47 PM

رشت آستارا ریلوے لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب، آیت للہ رئیسی اور پیوٹن کی آنلائن شرکت

صدر رئیسی نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارت کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں ہم ان مواقع سے بہتر استفادہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔ رشت اور آستارا کے درمیان ریلوے لائن اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے رشت اور آستارا کے درمیان ریلوے لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ شمال سے جنوب کی جانب کوریڈور بحال ہونے سے کئی ممالک فائدہ اٹھائیں گے۔ اس اقتصادی راہداری کے کھلنے کے بعد وسطی ایشیا اور شمالی یورپ کے ممالک کے درمیان اقتصادی روابط بڑھیں گے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارت کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں ہم ان مواقع سے بہتر استفادہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں۔ رشت اور آستارا کے درمیان ریلوے لائن اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ 

News ID 1916530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha