مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ خارجہ کیتھرین کلونا اور حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی جانب اشارہ ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں فرانس کے حقیقت پسندانہ رویہ کو ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی خودمختاری کے حوالے سے فرانسیسی صدر کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کو موجودہ بدلتی ہوئی دنیا میں ایک موثر قدم قرار دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کا قومی سلامتی کے تحفظ اور خطے میں تکفیری دہشت گردی کے مقابلے میں منفرد کردار ہے، لہٰذا سپاہ پاسداران ہمارے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔
فرانس کی وزیر خارجہ مسز کیتھرین کلونی نے نیز اس ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں بیجنگ میں ایک اہم ملاقات اور گفتگو کی۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال فرانس کیلئے ایک تشویشناک خبر ہے، لہٰذا ہم کشیدگی میں کمی اور فوجی تصادم کے خاتمے کیلئے کردار کریں گے۔
واضح رہے کہ اس ٹیلیفونک گفتگو میں کیتھرین کولونا نے دو فرانسیسی شہریوں کی رہائی پر اسلامی جمہوریہ ایران کے انسانی اقدام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک مؤثر اور اعتماد سازی کا قدم قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ