16 جون، 2023، 9:42 AM

ایرانی صدر کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے تہران روانہ

ایرانی صدر کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے تہران روانہ

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی لاطینی امریکی ممالک وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا کے پانچ روزہ دورے کے بعد، کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے تہران کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی، لاطینی امریکی ممالک وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا کے صدور کی سرکاری دعوت پر ان ممالک کے پانچ روزہ دورے پر تھے تاہم وہ اپنے دورے کو مکمل کر کے، کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے تہران کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

اس دورے کے دوران، ایرانی صدر نے تینوں ممالک "وینزویلا، نکاراگوا اور کیوبا" کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کے علاوہ ان ممالک کے بعض تاجروں اور سائنسی و علمی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس دورے میں تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں تعامل کی سطح کو بڑھانے کیلئے، ایران کے اعلیٰ سیاسی وفد اور لاطینی امریکہ کے 3 ممالک میں ان کے ہم منصب وفود نے کل 28 تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے ہیں۔

News ID 1917218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha