مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے کیوبا کے ہم منصب میگوئل ڈیاز کینیل نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے مشترکہ بیان پر دستخط کیے۔
ایران اور کیوبا کے اعلیٰ عہدے داروں نے سائنس و ٹیکنالوجی، صحت، زراعت، توانائی اور کان کنی، مواصلات اور طب سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 7 مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔
کیوبا کے صدر ایرانی اعلیٰ حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے لیے تہران پہنچے جہاں مہرآباد ہوائی اڈے پر ایرانی وزیر صحت بہرام عین اللہی نے ان کا استقبال کیا۔
تہران میں کیوبا کے صدر کے شیڈول میں نجی ملاقاتیں، دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مشترکہ اجلاسوں اور مشترکہ پریس بریفنگ میں شرکت کرنا شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ