14 اکتوبر، 2024، 4:05 PM

مہر اور شنہوا نیوز کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

مہر اور شنہوا نیوز کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

چین کے شہر ارومچی میں چھٹے عالمی میڈیا سربراہی اجلاس کے موقع پر مہر میڈیا گروپ کے سی ای او محمد مہدی رحمتی اور چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے سربراہ فو ہوا نے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، چین کے شہر ارومچی میں چھٹے عالمی میڈیا سربراہی اجلاس کے موقع پر مہر میڈیا گروپ کے سی ای او محمد مہدی رحمتی اور چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے سربراہ فو ہوا نے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینا ہے۔ 

یہ معاہدہ مہر اور ژنہوا کے درمیان معلومات، خبروں اور نئی میڈیا ٹیکنالوجیز کے تبادلے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے تعلقات کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

مذکورہ میمورنڈم صحافیوں کے درمیان پیشہ ورانہ تبادلوں کو بہتر بنانے، میڈیا کے تجربات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے اور میڈیا ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

اس یادداشت پر دستخط دونوں اداروں کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سطح پر میڈیا کے معیار کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

ژنہوا نیوز ایجنسی، چین کی سب سے بڑی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور دنیا کی سب سے بااثر خبر رساں تنظیموں میں سے ایک ہے جو 1931 میں قائم ہوئی تھی۔

یہ خبر رساں ایجنسی چین اور اس کی پالیسیوں کے بارے میں بین الاقوامی نظریات کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور رپورٹرز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے عالمی واقعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتی ہے۔

مہر اور شنہوا کے درمیان تعاون ایران اور چین کے درمیان میڈیا تعلقات کو مضبوط بنانے اور معلومات کے تبادلے اور بین الاقوامی میڈیا کے تجربات کو فروغ دینے میں مدد دے سکتا ہے۔

News ID 1927404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha