13 مئی، 2023، 7:38 PM

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری، کسٹم اور تجارتی معاہدے پر دستخط

ایران اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری، کسٹم اور تجارتی معاہدے پر دستخط

ایران کے وزیر خزانہ و اقتصادی امور نے جدہ میں اجلاس کے دوران سعودی وزیر مالیات سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شادا ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے وزیر مالی امور نے ایران کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال ہونے اور تعاون میں پیشرفت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد الجدعان نے ایران کے ساتھ تعاون کے مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد تہران میں ایرانی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔ 

اس موقع پر ایرانی وزیر خزانہ و اقتصادی امور نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تجارتی روابط بڑھنے سے دونوں ممالک کے علاوہ پورا خطہ استفادہ کرے گا۔  

خاندوزی نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ تجارت کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے جس کے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سیکورٹی کے حوالے سے بھی فائدے ہیں۔ فی الحال دونوں ممالک کسی قسم کی تجارتی اور سرمایہ گذاری کے معاہدے کے پابند نہیں ہیں لیکن مستقبل میں اس حوالے سے یادداشت تدوین کرنے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک حج اور زیارات کے حوالے شہریوں کی آسانی کے لئے رکاوٹیں دور کرکے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔  

ملاقات کے دوران سعودی حکام نے سرمایہ کاری، کسٹم اور تجارت میں باہمی معاہدے کے بارے میں امید ظاہر کی اور کہا کہ سعودی متعلقہ وزارتیں بیجنگ معاہدے کے مطابق اس حوالے سے جائزہ لیں گی۔ 

News ID 1916448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha