مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمدرضا عارف اور تاجکستان کے وزیراعظم کی موجودگی میں ایران اور تاجکستان کے اعلی سطحی حکام کے درمیان 4 باہمی تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کرتے ہوئے کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
ایران کی وزارت محنت و سماجی بہبود اور تاجکستان کے وزارت محنت کے درمیان تعاون کے معاہدے پر متعلقہ وزارتوں کے اعلی اہلکاروں نے دستخط کیے۔
ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و تعلیم اور تاجکستان کے ادارہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی و ایجادات کے درمیان ایران-تاجکستان ٹیکنالوجی مرکز کے قیام کے منصوبے پر مفاہمت ہوئی اور اعلی حکام نے دستخط کیے۔
دونوں ملکوں کی ریلویز کے درمیان بھی تعاون اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیا گیا۔
اس موقع پر ایران اور تاجکستان کے درمیان ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوا جس پر دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے دستخط کیے۔
آپ کا تبصرہ