مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف لاطینی امریکہ کے دورے کے سلسلے میں تہران سے وینزویلا روانہ ہوگئے ہیں۔
دورے کے دوران قالیباف کی سربراہی میں پارلیمانی اراکین وینزویلا اور کیوبا کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ بعد ازاں ایرانی وفد برازیل کا بھی دورہ کرے گا تاکہ BRICS ممالک کی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کرے۔
دارالحکومت برازیلیا میں قیام کے دوران ایرانی اسپیکر اجلاس سے خطاب کریں گے اور مختلف ممالک کے پارلیمانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
اس پارلیمانی وفد میں جلیل مختار، سالار ولایتمدار، غلامرضا تاج گردون اور محمد رشیدی شامل ہیں جبکہ برازیل پہنچ کر احمد نادری، مریم عبداللهی اور مصطفی طاهری بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ